رانا ثناء اللہ نے آئی جی سندھ کے اغوا سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا

شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست احتجاجاً نہیں دیں گے، میڈیا سے گفتگو

پیر 26 اکتوبر 2020 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے آئی جی سندھ کے اغوا سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔پیر کو اہم اجلاس کے بعد رکن قومی اسمبلی اور صدر (ن )لیگ پنجاب رانا ثنا اللّٰہ نے میڈیا کو بریفنگ دی اور آئی جی سندھ کے اغوا سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیانیے کی تائید کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔رانا ثنا اللّٰہ نیکہا کہ اجلاس میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی گئی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کے واقعے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنا کردار وزیراعظم کو سونپ دیا ہے، اسد قیصر نے عمران خان کے سامنے سرینڈر کردیا ہے۔رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو غیر مؤثر کردیا گیا ہے، ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست احتجاجاً نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک کی کامیابی سے نااہل اور ناکام ٹولے سے جان چھوٹے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں