ڈاکٹر معید یوسف نے ہندوستان کو خطے میں امن اور علاقائی ربط میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیدیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر کاIPRI تھنک ٹینک سے متعلق سیمینار سے خطاب

پیر 26 اکتوبر 2020 23:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ہندوستان کو خطے میں امن اور علاقائی ربط میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے IPRI تھنک ٹینک سے متعلق سیمینار سے خطاب کیا۔ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے تھنک ٹینکس کا پالیسی میں کردار بڑھ گیا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف نے علاقائی ربط اور معاشی سکیورٹی سے متعلق حکومت پاکستان کے وژن سے شرکا کو آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں