معروف خاتون سیاستدان کشمالہ طارق نے خاموشی سے شادی کر لی

محتسب برائے انسداد ہراسیت نے معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کو بطور جیون ساتھی منتخب کر لیا، نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2020 22:15

معروف خاتون سیاستدان کشمالہ طارق نے خاموشی سے شادی کر لی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء) معروف خاتون سیاستدان کشمالہ طارق نے خاموشی سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف خاتون سیاستدان اور محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمالہ طارق کے نکاح کی تقریب سادگی سے اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔




بتایا گیا ہے کہ کشمالہ طارق نے معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کو بطور جیون ساتھی منتخب کیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کشمالہ طارق کی رخصتی کی تقریب 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔ تاہم تاحال خاتون رہنما کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں