مقبوضہ جموں و کشمیر میں 73 سالوں سے جاری بھارتی بربریت پر انسانیت شرمندہ ہے، فریال تالپور

بھارت سے کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا خواب تھا، جلد شرمندہ تعبیر ہوگا،پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کا بیان

منگل 27 اکتوبر 2020 14:54

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 73 سالوں سے جاری بھارتی بربریت پر انسانیت شرمندہ ہے، فریال تالپور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 73 سالوں سے جاری بھارتی بربریت پر انسانیت شرمندہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت سے کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا خواب تھا، جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے دیرینہ تنازع ہے، عالمی ضمیر پر بوجھ ہے،کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا جمہوری حق نہ دینا ثابت کرتا ہے بھارت میں جمہوریت فراڈ ہے۔

فریال تالپورنے کہاکہ آج بھی ہزاروں کشمیر نوجوان بھارت کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی پائمالی کو روکے اور استصواب رائے کا وعدہ نبھائے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح اپنے کشمیری بھائیوں و بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں