وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پشاور مدرسے میں دھماکے کی مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 17:38

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پشاور مدرسے میں دھماکے کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پشاور مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں سات طالب علم کی شہادت اورسینکڑوں طلبہ کے زخمی ہو نے پر اظہار افسوس اورواقعے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ قوم نے پہلے بھی ملکر ملک دشمنوں کو شکست دی ہے۔ اب بھی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کاروائی کی جس قدر مذمت کے جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں