ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، غلام سرور خان کی پشاور دھماکے کی مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 18:01

ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، غلام سرور خان کی پشاور دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان پشاور مدرسے میں دہشت گردی کی کاروائی کی بھر پور مذمت کرتے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوکںنے کہاکہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے اس کی جس قدر مذمت کے جائے کم ہے۔انہوںنے کہاکہ ایسے بزدل دشمن کادنیا و آخرت میں عبرتناک انجام ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں