شہبازشریف کی پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار

منگل 27 اکتوبر 2020 18:01

شہبازشریف کی پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پشاور میں مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بچوں اور مدرسے کو نشانہ بنانے والے درندے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بچوں کا پاک لہو بہانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ قوم کے دل ٹھنڈے ہوں ،ایسے زخم قوم پہلے بھی سہہ چکی ہے جنہیں ہم بھلا نہیں سکتے ۔

انہوکںنے کہاکہ جن کے لخت جگر چھین لئے گئے، ان گھرانوں اور والدین سے ہمدردی ہے،اللہ تعالی شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے ،قائد حزب اختلاف نے زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں