پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی ترکی میں ترکش ائیرلائن کے سی ای او اور چیئرمین سے ملاقاتیں

پی آئی اے اور ترکش ائیر لائن کے مابین جاری کوڈ شیئرمعاہدے کو وسعت دینے پر اصولی اتفاق ، اعلامیہ جاری

منگل 27 اکتوبر 2020 18:33

پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی ترکی میں ترکش ائیرلائن کے سی ای او اور چیئرمین سے ملاقاتیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کیلئے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے ترکی میں ترکش ائیرلائن کے سی ای او بلال اکشی اور چیرمین الکر آئچی سے ملاقاتیں کیں جس میں پی آئی اے اور ٹرکش ائیر لائن کے مابین جاری کوڈ شیئرمعاہدے کو وسعت دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترکش ائیرلائن کی جانب سے پی آئی اے کے ساتھ کارگو اشتراک کیلئے استدعا کی گئی ،سی ای او ارشد ملک نے نئے استنبول ائیرپورٹ کا دورہ اور انتظامیہ سے بات چیت کی ،نئے استنبول ائیرپورٹ پر نصب بڑی سکرینوں پر سی ای او پی آئی اے کو پاکستان اور ترکی کے پراچم کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا ،پی آئی اے کے استنبول کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں