کشمیریوں کی آزادی تک پاکستان اٴْن کے ساتھ کھڑا رہے گا، شبلی فراز

منگل 27 اکتوبر 2020 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 27 اکتوبر کا سیاہ دن ہے، آج ہی کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج اتاری تھیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک شجاع قوم سے ٹکرا رہا ہے، 5 اگست 2019 کو ایک غیرقانونی اقدام سے کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہیے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں