امن کے لیے کشمیریوں کو اٴْن کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، وزیر اعظم

امن سے ہی ترقی کی راہیں کھلیں گی، اور خطے میں خوشحالی آئے گی، عمران خا ن کا پیغام

منگل 27 اکتوبر 2020 23:44

امن کے لیے کشمیریوں کو اٴْن کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، وزیر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امن کے لیے کشمیریوں کو اٴْن کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے دنیا بھر میں کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امن کے لیے کشمیریوں کو اٴْن کا حق خود ارادیت دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امن سے ہی ترقی کی راہیں کھلیں گی، اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ آج بھی بھارت سے کہتے ہیں کہ پاکستان امن چاہتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے بدقسمت لمحہ ہے کہ وہ نہ بھارتی شہری ہیں، نہ ہی انھیں حقِ خودارادیت ملا۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو حاصل باقی حقوق بھی سلب کرلیے۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت ملنے تک وہ جدوجہد جاری رکھیں گے اور دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٴْٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں