اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں، وزیراعظم کا مسلمان حکمرانوں کو خط
مسلم امہ میں بڑھتی بے چینی اور تشویش کی وجہ اسلاموفوبیا میں تیزی، نفرت انگیزی اور ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمدؐ کی گستاخی ہے، عمران خان
بدھ 28 اکتوبر 2020 22:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قیادت کی سطح پر حالیہ بیانات اور قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے حالیہ واقعات بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا مظہر ہیں جو یورپ بھر کے ممالک میں پھیل رہے ہیں جبکہ ان ممالک میں مسلمانوں کی بڑی آبادی مقیم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پورے یورپ میں مسلم مخالف جذبات پھیل رہے ہیں جہاں مساجد کو بند کردیا گیا اور مسلمان خواتین کو عوامی مقامات پر اپنی مرضی کا لباس زیب تن کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور یہاں تک پادری اور راہبائیں اپنے مذہبی لباس میں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کی قیادت مسلمانوں کے قرآن پاک اور حضرت محمدؐ سے پیار اور احترام سے متعلق اکثر لاعملی کی بنیاد پر ردعمل دیتی ہے اور ان کے اقدامات خطرناک عمل اور اس کے ردعمل کا باعث بن جاتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان معاشروں میں مسلمان پیچھے رہ جاتے ہیں۔خط میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی پسماندگی کی وجہ سے بنیاد پرستی جنم لیتی ہے اور یہ مکروہ سلسلہ ہر طرف انتہاپسندوں کے لیے موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ متحد ہوجائیں اور نفرت اور انتہا پسندی کے اس سلسلے کو توڑ دیں جس سے کشیدگی اور یہاں تک کہ انسانی جانوں کے ضیاع کو باعث بن جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم تمام مسلمان قیادت پر زور دیتا ہوں کہ یک جا ہو کر آواز اٹھائیں اور غیر مسلم رہنماں خاص کر مغربی ممالک کو آگاہ کریں کہ مسلمانوں کے اندر قرآن پاک اور حضرت محمدؐ کے لیے کس قدر گہری عقیدت اور محبت ہے ۔مسلمان حکمرانوں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دوسروں کو آگاہ کرنے اور نفرت اور جرائم کے سلسلے کو ختم کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ 1940 کی دہائی میں نازیوں کی جانب سے 60 لاکھ یہودیوں کے قتل عام ہولوکاسٹ پر تنقید اور سوال کرنا مغربی ممالک میں جرم ہے اور مسلم دنیا کو اس کا احساس ہے اور احترام بھی کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مغربی دنیا کو مسلماں کے احترام میں بھی اسی طرح کے مقام کو سمجھنا ہوگا کیونکہ بوسنیا سے عراق، افغانستان سے بھارت کے غیرقانونی قبضے میں موجود جموں و کشمیر تک مسلمانوں کا قتل عام ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے عقیدے اور حضرت محمدؐ کی گستاخی کی جاتی ہے تو یہ اس سے بڑا اور انتہائی درد ناک اور دلوں کو توڑ دیتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے عیسائی یا یہودیوں سمیت کسی کے بھی پیغمبر کے خلاف گستاخی ناقابل قبول ہے، دنیا میں یہ نفرت انگیزی جاری نہیں رہ سکتی جس سے ہر اطراف کے صرف انتہاپسندوں کو موقع ملتا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت