پنجاب حکومت نے تجارتی سرگرمیوں سے متعلق اوقات کار جاری کر دئیے

تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹفیکیشن جاری،پبلک پارکس صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کھلیں رہیں گے،صنعتی اداروں کو نوٹیفیکیشن سے استشنیٰ حاصل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 29 اکتوبر 2020 11:01

پنجاب حکومت نے تجارتی سرگرمیوں سے متعلق  اوقات کار جاری کر دئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) پنجاب حکومت نے تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق اوقات کار بتائے گئے ہیں۔نوٹییفیکیشن میں کہا گیا کہ تجارتی سرگرمیاں اور ادارے رات 10 بجے بند کر دئیے جائیں گے۔جب کہ میڈیکل سروسز، فارمیسیز ، میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ٹائر پنکچر شاپس، پھل و سزیاں کی دکانیں، تندور ، آٹا چکیاں کھلی رہیں گے۔جب کہ ڈرائیو ہوٹل ، پٹرول پمپس ، آئل ڈہو ، ایل پی جی شاپس، فلنگ پلانٹس، زرعی آلات ورکشاپس ، سپئیر پارٹس شاپس، پرنٹنگ پریس بھی مسلسل کام جاری رکھ سکیں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کال سنٹرز میں 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کرے گا، ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے، ہوم ڈیلیوری سروسز 24 گھنٹے کام کر سکیں گے جب کہ تفریحی اور پبلک پارکس صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کھلیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام صنعتی سرگرمیاں اور ادارے اس نوٹیفیکیشن سے مستشنیٰ اپنا کام پہلے کی جارہ کردہ ہدایات کے مطابق جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ بدھ کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر نے کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ،سیکرٹری ہیلتھ،وزارت صحت کے اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ تفریحی اور کاروباری مقامات کو جلد بند کیا جائے۔ تفریحی مقامات شام 6 بجے جبکہ تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دیر رات کو صرف میڈیکل اسٹورز، کلینک اور ہسپتال کھلے رہیں گے۔

صرف ضروری سروسز کو رات کو فعال رہنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں عوام پر فیس ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر تے ہوئے گھر سے نکلتے ہوئے ، عوامی، رش والے مقامات، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں