کورونا پھیلاو میں ریکارڈ اضافہ ، 70 دن بعد مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی

ہائی رسک مقامات پر پابندیوں کے حوالے سے سخت اقدامات کیے گئے ، کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط بہت لازمی ہے ، وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹوئٹ

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 29 اکتوبر 2020 11:09

کورونا پھیلاو میں ریکارڈ اضافہ ، 70 دن بعد مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد بڑھ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستان میں کورونا کے پھیلاو میں ایک بار پھر تیزی آگئی ، وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ 70 دن بعد ملک میں کورونا مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد تک بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط بہت لازمی ہے ، کیوں کہ پاکستان میں 70 دن بعد کورونا کیسز کے مثبت ہونے کی شرح 3 فیصد تک بڑھ گئی ہے ، جن کی بناء پر این سی او سی کی طرف سے بعض ہائی رسک مقامات پر پابندیوں کے حوالے سے سخت اقدامات کیے گئے ، تاہم وائرس کے پھلاو کو روکنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ اگر لوگ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر یقین رکھیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ، عالمی وباء کے 908 نئے کیسز سامنے آگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 775 ہوچکی ہے ، جہاں‌ اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ 31 ہزار 108کیسزرپورٹ ہوئے ، جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 11ہزار695 رہ گئی ہے ، تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 908 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہپنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 3ہزار 587 ہوچکی ہے ، جہاں اب تک 2 ہزار 347افراد جان انتقال کرچکے ہیں ، صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44ہزار 765تک پہنچ چکی ہے ، جہاں اب تک 2 ہزار 611 افراد خالق حقیقی سے جا ملے ، صوبہ خیبرپختون خوا میں عالمی وباء سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 277 ہوچکی ہے ، جن میں سے 1273 افراد لقمہ اجل بن گئے ، صوبہ بلوچستان میں کورونا کے اب تک 15ہزار 876کیسز رپورٹ سامنے آئے ، جن میں سے 149 مریض انتقال کرگئے ، اس کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسز کی تعداد 19ہزار454 رہی اور اموات کی تعداد 215 تک پہنچ چکی ہے ، گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار211 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ، جب کہ 92 افراد جان کی بازی ہار گئے ، آزاد جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس سےمتاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار938 بتائی گئی ، جن میں سے 88 افراد چل بسے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں