موجودہ حکومت کے دور میں این ایچ اے کی آمدنی میں 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، مراد سعید

جمعرات 29 اکتوبر 2020 11:50

موجودہ حکومت کے دور میں این ایچ اے کی آمدنی میں 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، مراد سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) کی آمدنی میں 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، این ایچ اے نے کوئی ٹال ٹیکس نہیں بڑھایا، موٹرویز پر معاہدے کے مطابق ہر سال 10 فیصد ٹال ٹیکس بڑھے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سراج الحق، سینیٹر غوث نیازی اور سینیٹر اراکین کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کے ملک بھر میں 117 ٹال پلازے ہیں جن سے این ایچ اے کو آمدنی حاصل ہوتی ہے اور موجودہ حکومت کے دور میں این ایچ اے کی آمدنی میں 103 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال ٹال ٹیکس دس فیصد بڑھایا جاتا ہے کیونکہ یہ معاہدے کی شق میں شامل ہے اور یہ معاہدہ گذشتہ  حکومت نے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں