سپریم کورٹ نے تین بار سزائے موت پانے والے ملزم عمران کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:21

سپریم کورٹ نے تین بار سزائے موت پانے والے ملزم عمران کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ نے تین بار سزائے موت پانے والے ملزم عمران کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مجرم عمران نے ٹوکے کے وار سے اپنی اہلیہ اور دو بچیوں کو قتل کر دیا تھا ،ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے عمران کو تین بار سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

جسٹس منظور ملک نے کہاکہ جس انسان نے اپنی بیوی اور بیٹیاں کو قتل کیا اس گھر میں کیا حال ہوا ہوگا۔جسٹس منظور ملک نے کہاکہ اس گھر میں تو قیامت آگئی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ آپس میں لڑ پڑی ہوں گی تو اس نے کہا ہوگا میں آج آپ کا سیاپا ہی مکا دیتا ہوں۔ وکیل ملزم نے کہاکہ اس کیس میں وجہ عنادثابت نہیں ہو سکی۔جسٹس منظور ملک نے کہاکہ آپ کے مطابق بچیوں کو قتل کرنے کی کوئی وجہ نہیں اس لیے ملزم کو بری کر دیں،ملزم نے ٹوکے کے وار سے تین قتل کر دیئے اور آپ کے نزدیک یہ کچھ بھی نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں