سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم سجاد حسین کو شک فائدہ دیتے ہوئے اٹھارہ سال بعد بری کر دیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:21

سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم سجاد حسین کو شک فائدہ دیتے ہوئے اٹھارہ سال بعد بری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم سجاد حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئیو اٹھارہ سال بعد بری کر دیا۔ جمعرات کو جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،ٹرائل کورٹ اور ہائی نے ملزم سجاد حسین کو سزائے موت سنائی تھی۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا،ملزم سجاد حسین پر کلاشن کوف سے فائر کر کے ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم سے کلاشنکوف بھی برآمد نہیں ہوئی۔جسٹس منظور ملک نے کہاکہ یہ واقع کتنے گھنٹے کے بعد رپورٹ ہوا۔وکیل ملزم نے کہاکہ چھپن گھنٹے کے بعد یہ واقع رپورٹ ہوا۔ جسٹس منظور ملک نے کہاکہ حیرت کی بات ہے مدعی تھانے گیا پھر بھی بروقت رپورٹ درج نہیں ہوئی۔وکیل ملزم نے کہاکہ اس کیس میں وجہ عناد بھی ثابت نہیں ہوسکی۔جسٹس منظور ملک نے کہاکہ اس بندے کا کیا قصور ہے کہ اس نے اتنی بڑی سزا کاٹ لی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں