ایجنڈا ختم ہونے کے بعد بات کرلیں،ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کو بات کرنے سے روک دیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:10

ایجنڈا ختم ہونے کے بعد بات کرلیں،ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کو بات کرنے سے روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کو بات کرنے سے روک دیا۔ جمعرات کو اجلاس کے دور ان ڈپٹی چیئر مین سلیم مانڈی والا نے وزیر اطلاعات سے کہاکہ آپ ایجنڈا ختم ہونے کے بعد بات کرلیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہاکہ میں حکومت کا ترجمان ہوں مجھے بات کی اجازت دی جائے،انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا سفر گجرانوالہ، کراچی اور بلوچستان پر پہنچا،ہمارے مخالف ملک ہمارے خلاف ایک بیانیہ چلا رہے ہیں۔

قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ وزیر صاحب کو بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ قائد ایوان نے کہاکہ وزیر صاحب نے پالیسی بیان دینا ہے۔ ڈپٹی چیئر مین نے کہاکہ میں نے کب منع کیا ایجنڈا ختم ہونے دیں، آپ کو کیا مسئلہ ہی میں جب کہہ رہا ہوں بات کرنے کی اجازت دوں گا۔اپوزیشن نے کہاکہ اپوزیشن ارکان کا بھی احتجاج پہلے ہمیں بات کی اجازت دی جائے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ بعد میں بھاگ جاتے ہیں ، سننے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں