وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، داخلی سلامتی ، سیکیورٹی معاملات اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بھی بات چیت کی گئی ، وزیراعظم ہاوس

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:34

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے ۔ وزیر عظم ہاوس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق عسکری اور سول قیادت کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ، اس کے علاوہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بھی بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وایر اعظم عمران خان کی ملاقات میں داخلی سلامتی اور سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمرن خان نے وطن عزیز کے لیے جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ پوری قوم دہشت گردی اور دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔ دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان کشیدگی کروانے کی کوششیں بے نقاب ہوگئیں، صحافی سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلا س کے دوران ابھی نندن کے حوالے سے جو کچھ ہوا اس کا مقصد فوج کی وزیراعظم عمران خان سے لڑائی کروانا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں اینکر پرسن وتجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اراکین نے قومی اسمبلی میں کہا کہ عوام اور میڈیا ابھی نندن کے بارے میں سوال کررہے ہیں ، حالاں کہ وہ تو پاکستان کی فوج نے بہادری کے ساتھ بھارتی جہاز گرایا، اور اس کے بعد بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجنے پر دنیا نے پاکستان کے عمل کی تعریف کی ، مسلم لیگ ن سے کہا جارہا ہے کہ پاکستان فوج میں موجود کسی طاقتور حلقے سے بات کرے، جہاں سے مطالبہ کیا جائے کہ فوج کی موجودہ قیادت پیچھے ہٹ جائے، اور اگر وہ پیچھے نہیں ہٹتے تو دوسری صورت میں وزیراعظم عمران خان سے بات کریں اور انہیں اس پر آمادہ کریں کہ وہ انہیں ’این آر او‘ دے دیں ، کیوں کہ عمران خان تو اس حوالے سے صاف انکار کرچکے ہیں، اور شاید اس طرح سے جنرل باجوہ اور عمران خان کی لڑائی ہوجائے گی ، کیوں کہ عمران خان تو کہہ رہے ہیں کہ این آر او نہیں دینا اور جنرل باجوہ کہیں گے کہ جی یہ تو ہمارے پیچھے پڑ گئے ہیں تو ان کو پیچھے ہٹانے کے لیے عمران خان این آر او دے دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں