نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جلد پاکستان واپس آئیں گے: فواد چوہدری

عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے، برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا: وفاقی وزیر

جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:29

نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جلد پاکستان واپس آئیں گے: فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایاز صادق کو اگر بات کی سمجھ نہیں آتی تو ہمارے ساتھ بیٹھے ہم معاملات سے آگاہ کرینگے ، عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے ،پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں بنانا جو سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں ،عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے ،نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد کے نجی مال میں فن پاروں کی نمائش میں شرکت کی ،نجی مال میں 23 اسلامی فن پارے رکھے گے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ،پاکستان میں ایسے فن پاروں کی نمائش دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں امن و امان چاہتے ہیں ،سیاسی نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوتا ،اپوزیشن کو موقع دیا کہ بیٹھ کر بات کرے اور مسائل کا حل کرے ۔

انہوںنے کہاکہ سیاسی نعروں سے مہنگائی کم نہیں ہو گی نہ ہی نعروں سے عمران خان کو شکست دے سکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے ،پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں بنانا جو سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں ،عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے ،اپوزیشن بچوں والی باتیں جر رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ اپوزیشن ٹی اے ڈی اے لینے والے لوگ ہیں ان کو کیا پتا کہ پاکستان کی عزت کیا ہے ،ایاز صادق کو اگر بات کی سمجھ نہیں آتی ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہم ان کو معاملات سے آگاہ کرینگے۔انہوںنے کہاکہ ایاز صادق کا بیان یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا غلطی تھی،ایاز صادق اسپیکر رہ چکے ہیں ان کی طرف سے ایسا بیان افسوسناک ہے،یہ لوگ نہیں سوچتے کہ ان کی بات کا بھارت کیا ترجمہ کرے گا،ہمارا پلوامہ کے بعد کا بیانہ دنیا میں مانا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں