حکومت کو گوجرانوالا جلسہ کا تو درد ہے مگر پشاور مسجد میں ہونے والے دھماکہ کا کوئی درد نہیں،سینیٹرسراج الحق
حکومت اپوزیشن سے لڑنے کی بجائے دہشتگردی ،مہنگائی اوربے روز گاری سے لڑے،حکومت کا بیانیہ اب چلنے والا نہیں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے،امیر جماعت اسلامی کا سینیٹ میں خطاب
جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:32
(جاری ہے)
حکومت کی نااہلی کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔حکومت کو تین دن قبل دہشت گردی کی اطلاعات تھیں مگر مدرسہ اور مسجد کی حفاظت کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔حکومت کا فرض تھا کہ وہ مدرسہ کے بچوں کو تحفظ دیتی اور مدرسہ اور مسجد کو سیکورٹی فراہم کرتی ۔حکومت نے انتہائی بے حسی اور غیر سنجیدگی کا ثبوت دیا۔ابھی تک مدرسہ میں پولیس یا سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو تعینات نہیں کیا گیا۔اگر مدارس کے بچوں کو بھی اے پی ایس کے بچوں کی طرح سمجھا جاتا تو حکومت ان کی حفاظت کرتی ۔اے پی ایس واقعہ کے بعد قومی قیادت نے اپنے تمام تراختلافات کو بھلا کر ایک نیشنل پلان بنایا تھا جس کے نتیجے میں ملک میں امن آیا مگر اب اس پلان پر عمل نہیں ہورہا جس کی وجہ سے دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے ۔حکومت بتائے کہ اس نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت چار ہزار بے گناہ پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالے کرنے والے قومی مجر م کو واپس لانے اور قانون کے حوالے کرنے کیلئے کیا کیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو ووٹ دینے والے بھی پریشان ہیں۔ حکومت اپنے ہمدردوں اور کارکنوں کی توقعات پر بھی پورا نہیں اتر سکی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مسئلہ پوری قوم کا مسئلہ ہے ۔جب موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح یہ اعتراف کرتی ہے کہ عافیہ صدیقی ناکردہ جرم میں گرفتار ہے تو اس کی رہائی کیلئے کوئی سنجیدہ قدم کیوں نہیں اٹھاتی ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومتی کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔قوم ان حکومتی کوششوں سے مطمئن نہیں۔انہوں نے تجویز دی کہ سینیٹ کے چیئرمین رولنگ دیں کہ سینیٹر زپر مشتمل ایک وفدامریکہ بھیجا جائے تاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمہ کا جائزہ لے کر ان کی رہائی کی کوششوں کو مربوط کیا جاسکے اور قوم کی بیٹی کی رہائی کا کوئی راستہ کھل سکے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کی بنگلہ دیش کے 53ویں قومی دن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ..
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی ..
شیر افضل مروت کا بیان پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ اندازی ڈالنے کی گھنائونی ..
مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ پر ..
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی ..
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان ..
تربیتی شیڈول"پاک حج ایپ " پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، تمام عازمین اپنے تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع ..
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کردی گئی
پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف توڑ پھوڑ ، احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم