دفتر خارجہ کے ترجمان کا ترک صوبے ازمیر میں زلزلہ سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس

جمعہ 30 اکتوبر 2020 20:02

دفتر خارجہ کے ترجمان کا ترک صوبے ازمیر میں زلزلہ سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔اے پی پی ۔30اکتوبر ۔2020ء) پاکستان نے ترکی میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام نے ازمیر شہر اور گرد و نواح میں خوفناک زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں قدرتی آفت کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستانی عوام اپنے ترک عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں