اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے پی ڈی ایم کے عوامی اجتماعات میں پاکستان مخالف بیانیہ اپنایا، وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 30 اکتوبر 2020 22:33

اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے پی ڈی ایم کے عوامی اجتماعات میں پاکستان مخالف بیانیہ اپنایا، وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔اے پی پی ۔30اکتوبر ۔2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے عوامی اجتماعات کے دوران پاکستان مخالف بیانیہ اپنایا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کا بیانیہ بھارتی بیانیہ کے بالکل قریب تھا کیونکہ بھارتی میڈیا نے نواز شریف اور ایاز صادق کے بیانات بریکنگ نیوز کے طور پر ٹیلی کاسٹ کئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک دشمنوں کے بیانیہ  پیش  کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ممبران کی اکثریت نواز شریف کی اس حوالے سے حمایت نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) موجودہ دور حکومت میں قائم نہیں ہوا، اس کی تشکیل پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین باہمی مفاہمت سے ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں نے اپنے سابقہ ادوار میں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا نیب کے معاملات میں کوئی عمل دخل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مسائل کے حل کا واحد آپشن مذاکرات ہیں لیکن حکومت قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور بڑے پیمانے پر کرپشن کے مقدمات میں ملوث افراد کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں