پاکستان کا ترکی میں زلزلہ کی وجہ سے قیمتی جانی نقصانوں پر اظہار تعزیت

ہماری ہمدردیاں اور دعائیں اس قدرتی آفت کے متاثرین کے ساتھ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 12:58

پاکستان کا ترکی میں زلزلہ کی وجہ سے قیمتی جانی نقصانوں پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان نے ترکی میں زلزلہ کی وجہ سے قیمتی جانی نقصانوں پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ماری ہمدردیاں اور دعائیں اس قدرتی آفت کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ترجمان کے مطابق پاکستان نے ازمیر شہر میں طاقتور زلزلے کی وجہ سے مبینہ طور پر کئی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑی تعداد زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں اس قدرتی آفت کے متاثرین کے ساتھ ہیں،زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے عوام ترک بھائیوں اور بہنوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ترک عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان غم کی اس گھڑی میں ترک عوام کو ہرممکن حمایت اور اعانت فراھم کرنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں