نیئر حسین بخاری کی سپریم کورٹ بار ایسوسء ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

جبر کے ہر دور میں جمہوری قوتوں کے بیانیہ کو وکلاء کی حمایت حاصل رہی ہے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 14:35

نیئر حسین بخاری کی سپریم کورٹ بار ایسوسء ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے سپریم کورٹ بار ایسوسء ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

نیر حسین بخاری نے نومنتخب جنرل سیکریٹری احمد شہزاد فاروق سمیت تمام کامیاب عہدیداروں کے نام بھی تہنیتی پیغام میں کہاکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کی دوسری بار کامیابی شہری آزادیوں پر یقین رکھنے والے وکلاء کے بھرپور اعتماد کامظہر ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ جیت جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کی بڑی فتح ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی بالا دستی اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں قانون دانوں کی قربانیاں شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جبر کے ہر دور میں جمہوری قوتوں کے بیانیہ کو وکلاء کی حمایت حاصل رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان بار کونسل کے آل پارٹیز کانفرنس ڈیکلریشن کی دستخط کنندہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں