سینئر بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی، شہریوں کے زخمی ہونے پر احتجاج

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:09

سینئر بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی، شہریوں کے زخمی ہونے پر احتجاج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ 29 اکتوبر کو لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں شہری آباد پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 معصوم شہری زخمی ہوئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پرمسلسل گولہ باری کرکے شہری آبادی کونشانہ بنارہا ہے، اس سال بھارت نے ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی 2580 خلاف ورزیاں کی ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک 19 افراد شہید اور 199 شہری شدید زخمی ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں