ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے،سینیٹر شبلی فراز

پی ڈی ایم عوامی اجتماعات اور ریاست مخالف بیانیہ کے ذریعے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وزیر اطلاعات

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:20

ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے،سینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے،پی ڈی ایم عوامی اجتماعات اور ریاست مخالف بیانیہ کے ذریعے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرنے کہا کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے،اب قانون اپنا راستہ لے گا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔دریں اثناء ایک انٹرویو انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت نے ایاز صادق کے بیان کی مذمت یا مخالفت نہیں کی بلکہ اپوزیشن کی قیادت ان کے موقف کی حمایت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایاز صادق کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایاز صادق نے بنیادی طور پر پاکستان کے خلاف بھارت کے بیانیہ کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خیال غلط ہے کہ ایاز صادق نے ایوان میں ذاتی حیثیت سے یہ بیان دیا، ایاز صادق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے یہ بیان دیا۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ذمہ دارانہ بیان پر رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت کو لوگوں کے دبائو کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ایاز صادق کے خلاف اپنا راستہ بنائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں