کورونا وائرس کے انسدادکیلئے معیاری طریقہ کار کے اطلاق میں شہری حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، اسد عمر

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:20

کورونا وائرس کے انسدادکیلئے معیاری طریقہ کار کے اطلاق میں شہری حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، اسد عمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے انسدادکیلئے معیاری طریقہ کار ( ایس اوپیز) کے اطلاق میں شہری حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر اور معیاری طریقہ کار (ایس اوپیز) کی خلاف وزریوں کے تناظرمیں نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) نے حفاظتی اقدامات کے اطلاق میں شہریوں سے مددلینے کافیصلہ کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ شہری جہاں بھی پرہجوم مقامات پرماسک اورسماجی دوری کی خلاف ورزی دیکھے توموبائل فون سے اس کی تصویر لیکرلوکیشن کے ہمراہ وہ 03353336262 پر ارسال کرے۔ انہوں نے کہاکہ معیاری طریقہ کارپرعمل درآمد کے ذریعہ سے ہم پہلی لہر کی طرح کورونا وائرس کی دوسری لہرکوشکست دے سکتے ہیں۔ اسدعمر نے کہاکہ کورونا وائرس کے انسدادکیلئے معیاری طریقہ کار (ایس اوپیز) کے اطلاق میں تمام شہریوں کو حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں