بھارتی میڈیا نے چوہدری فواد حسین کی تقریر کے سیاق وسباق کو غلط انداز میں پیش کرکے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کیا،ترجمان وزارت سائنس وٹیکنالوجی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:20

بھارتی میڈیا نے چوہدری فواد حسین کی تقریر کے سیاق وسباق کو غلط انداز میں پیش کرکے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کیا،ترجمان وزارت سائنس وٹیکنالوجی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ترجمان سلمان شاہ راشدی نے کہاہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھروفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے سیاق وسباق کو غلط انداز میں پیش کرکے انتہائی غیر زمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کیا ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے حقائق کوغلط طریقے سے پیش کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اس کی بجائے علاقائی امن کیلئے کوششیں کرنا چاہیے۔

جاری وضاحتی بیان میں ترجمان وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے کہاہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھروفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے سیاق وسباق کو غلط انداز میں پیش کرکے انتہائی غیر زمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ حقیقت میں چوہدری فوادحسین نے پاکستانی حدودمیں بھارتی فضائیہ کی کھلی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ کے کامیاب آپریشن ’ آپریشن سویفٹ ریٹورٹ‘ کا حوالہ دیا جس میں دوبھارتی طیاروں کومارگرایا گیا،یہاں ابھیندن کی گرفتاری کا حوالہ دینا ضروری نہیں جسے پاکستان کی حکومت نے امن کے سفارتی خیرسگالی کی علامت کے طورپر رہا کیاتھا۔

ترجمان نے کہاکہ حقیقت میں حال ہی میں بھارتی میڈیا نے کراچی میں معمولی سیاسی جھڑپ کوخانہ جنگی کے طورپر غلط طریقے سے پیش کرکے بین الاقوامی سطح پربھارت کو شرمندگی سے دوچارکیا ہے، چوہدری فوادحسین کی تقریر کے معاملہ میں بھی بھارت کی میڈیا نے غیرذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کرکے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ پاکستان امن اور سکون کے اقداراورپڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پرکاربند ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے حقائق کوغلط طریقے سے پیش کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اس کی بجائے علاقائی امن کیلئے کوششیں کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں