تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلا کا باعث نہیں بن رہے،اسد عمر

سب سے زیادہ ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور بڑی مارکیٹیں کورونا پھیلا کا باعث بن رہے ہیں، وفاقی وزیر

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:01

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلا کا باعث نہیں بن رہے،اسد عمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا پھیلا کا باعث نہیں بن رہے جب کہ سب سے زیادہ ریسٹورینٹس، شادی ہالز اور بڑی مارکیٹیں کورونا پھیلا کا باعث بن رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی ہر روز کورونا کی صورتحال پر نظر رکھتی ہے، ستمبر میں کورونا کی شرح 1.7 سے 1.8 فیصد تھی جس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 72 دنوں میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے احتیاط نہ کی تو کورونا صورتحال خراب ہوسکتی ہے، کوشش ہے کورونا کا پھیلا بڑھنے سے پہلے اقدامات کرلیے جائیں، ہماری اسمارٹ لاک ڈان کی حکمت عملی کامیاب رہی تھی، این سی او سی کی کورونا صورتحال پر نظر ہے، اگر مزید سخت اقدامات کرنا پڑے تو کریں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے کورونا پھیلا کا باعث نہیں بن رہے، تعلیمی اداروں میں دیگر سیکٹر کے مقابلے میں ایس او پیز پر زیادہ عمل ہورہا ہے ، سب سے زیادہ ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور بڑی مارکیٹیں کورونا پھیلا کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کا پھیلا روکنے کیلئے قانون میں تبدیلی کرنا پڑی تو کریں گے لیکن فی الحال ایسی صورتحال نہیں کہ قانون میں تبدیلی کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں