مشکل گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،شبلی فراز

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:01

مشکل گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے حالیہ پیغام میں لکھا کہ ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں