شیخ رشید ایاز صادق کے بجائے ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھے ، رانا ثناء اللہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:01

شیخ رشید ایاز صادق کے بجائے ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھے ، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی ساری زندگی اشاروں پر گزری ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شیخ رشید ایاز صادق کے بجائے ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھے تاکہ حادثات نہ ہوں ،ریلوے کے اشاروں پر نظر رکھتے تو سینکڑوں مسافر جاں بحق نہ ہوتے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شیخ رشید ریلوے کے 50 ارب خسارے پر نظر رکھے جو خطرناک اشار ے کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کی ساری زندگی اشاروں پر گزری ہے ،دیکھنا ہے تو مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے اشارے دیکھو ،دیکھنا ہے تو ٹماٹر، روٹی، آٹا اور چینی کی قیمت کے اشارے دیکھو ،غیرملکی ایجنڈے کے لئے فارن فنڈنگ کے اربوں کھربوں آئے،پاکستان میں تباہی کے لئے فارن فنڈنگ کس کے اشارے پر ہوئی ریکارڈ سامنے آئے تو قوم کو پتہ چل جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اور اس کے چپڑاسی کو عوام کے اشارے نظر نہیں آرہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں