اپنی پاک دھرتی کے لئے آواز اٹھانے اور ایک محبِ وطن فیصلے کا وقت آ گیا ہے، سینیٹر شبلی فرازکا ٹویٹ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:14

اپنی پاک دھرتی کے لئے آواز اٹھانے اور ایک محبِ وطن فیصلے کا وقت آ گیا ہے، سینیٹر شبلی فرازکا ٹویٹ
اسلام آباد۔31اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپنی پاک دھرتی کے لئے آواز اٹھانے اور ایک محبِ وطن فیصلے کا وقت آ گیا ہے ، نون لیگ کے کارکنان اور ممبران سے میرا سول ہے کہ کیا آپ وطن کے وفادار ہو یا ایک خاندان کے؟  مسلم لیگ پاکستان کا قیام ناگزیر ھو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نون لیگ کے کارکنان اور ممبران سے پوچھتا ہوں، کیا وطن کے وفادار ہو یا ایک خاندان کے؟ ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وقت آ گیا ہے اپنی پاک دھرتی کے لئے آواز اٹھانے کا اور ایک محبِ وطن فیصلے کا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کا قیام ناگزیر ھو گیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں