چیئرمین نیب نے نیب کارروائیوں سے تاجر برادری کے بے چین ہونے کی بات کو افواہ قرار دے دیا

آٹا ملوں کو دیے گئے نوٹسز پر کارروائی رکی ہوئی ہے، معاملہ عدالت میں ہے، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، جسٹس جاوید اقبال

پیر 23 نومبر 2020 23:18

چیئرمین نیب نے نیب کارروائیوں سے تاجر برادری کے بے چین ہونے کی بات کو افواہ قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کارروائیوں سے تاجر برادری کے بے چین ہونے کی بات کو افواہ قرار دے دیا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آٹا ملوں کو دیے گئے نوٹسز پر کارروائی رکی ہوئی ہے، معاملہ عدالت میں ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تاجر برادری حکومت کے طیکردہ نرخوں پر عوام کو ا?ٹا فراہم کرے۔جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کارروائیوں سے تاجر برادری کے بے چین ہونیکی بات افواہیں ہیں۔انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ احتساب عدالتوں میں1210ریفرنس دائر کیے، جن میں صرف 2 فیصد ریفرنس تاجر برادری کے خلاف ہیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق اپنا قومی فرض ادا کررہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں