پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس پر بریت کا فیصلہ 14دسمبر تک مو خر

منگل 24 نومبر 2020 14:00

پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس پر بریت کا فیصلہ 14دسمبر تک مو خر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) احتساب عدالت نے پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس پر بریت کا فیصلہ 14دسمبر تک مو خر کر دیا ۔ پیر کولیگی رہنما سردار مہتاب عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

ملزمان کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ موخر کر دیا گیا۔ ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنانے کیلئے 14 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ،سابق مشیر ہوابازی مہتاب عباسی سمیت پانچ ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں