نواز شریف، اسحاق ڈار اور حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، شبلی فراز

منگل 24 نومبر 2020 14:00

نواز شریف، اسحاق ڈار اور حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں، شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف، ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نواز شریف، ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں،وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اختر صاحبہ کے جنازے میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے۔ آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں