گن اینڈ کنٹری کلب کیس،سپریم کورٹ کا عبوری انتظامیہ کو تین ماہ میں کلب کا قانون بزنس اسٹریکچر بنانے کا حکم

گن اینڈ کنٹری کلب چلے گا تو ممبران کا فائدہ ہو گا،دیکھیں گے عبوری انتظامیہ کلب کو کیسے چلاتی ہے، جسٹس عمر عطا بندیال

منگل 24 نومبر 2020 14:00

گن اینڈ کنٹری کلب کیس،سپریم کورٹ کا عبوری انتظامیہ کو تین ماہ میں کلب کا قانون بزنس اسٹریکچر بنانے کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کیس میں عبوری انتظامیہ کو تین ماہ میں کلب کا قانون بزنس اسٹریکچر بنانے کا حکم دے دیا۔ منگل ک وجسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ گن اینڈ کنٹری کلب چلے گا تو ممبران کا فائدہ ہو گا،دیکھیں گے عبوری انتظامیہ کلب کو کیسے چلاتی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ کلب کا مستقل اسٹریکچر بننے تک معاملہ زیر اتواء رہے گا ۔ وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ کلب میں 33 کروڑ روپے جمع کیے،خاتون منسٹر کلب کی صدر بننتا چاہتی ہے ۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ بخاری صاحب کے دور میں کلب کی مالی حیثیت منفی سے مثبت ہو گئی،کلب کی آئندہ انتظامیہ بھی اسکی امین ہونی چاہیے،یہ اسپرٹ ہو گا تو ککب قائم رہے گا۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت 3 ماہ کے لیے ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں