مری شہر تجاویزات کیس،سپریم کورٹ کی انسدد تجاویزات کمیشن کو اسٹاف،سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 24 نومبر 2020 14:00

مری شہر تجاویزات کیس،سپریم کورٹ کی انسدد تجاویزات کمیشن کو اسٹاف،سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سپریم کورٹ نے مری شہر تجاویزات کیس میں انسدد تجاویزات کمیشن کو اسٹاف،سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن متاثرین کو سن اپنی رپورٹ مرتب کرے۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ کمیشن کی رپورٹ آنے تک کسی کی پراپرٹی نہیں گرائی جائے گی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل فیصل چوہدری نے کہاکہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ پنجاب حکومت کمیشن کے سربراہ کا اعزازیہ کا بھی تعین کرے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت دو ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں