کورونا وائرس پھیل رہا ہے، بچوں کی زندگیوں سے نہیں کھیل سکتے،شفقت محمود

منگل 24 نومبر 2020 17:03

کورونا وائرس پھیل رہا ہے، بچوں کی زندگیوں سے نہیں کھیل سکتے،شفقت محمود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، بچوں کی زندگیوں سے تو نہیں کھیل سکتے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیںانہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا تھا، بچے وباء پھیلانے کی وجہ بن سکتے ہیں، اس وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا۔شفقت محمود نے کہا کہ کم فیس لینے والے اسکول اس اقدام سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، جو اسکول آن لائن تعلیم نہیں دے سکتے وہ ہوم ورک دیں۔انہوں نے کہا کہ جب تعلیمی ادارے بند کرنے پڑتے ہیں تو بہت تشویش ہوتی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ اتفاقِ رائے سے ہی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں