اسلام آباد ،ساڑھے چار کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

منگل 24 نومبر 2020 17:03

اسلام آباد ،ساڑھے چار کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) اسلام آباد میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا،تھانہ کوہسار میں گزشتہ روز سپرمارکیٹ میں ہنی جیولرز کی دوکان لوٹی گی تھی ،تین مسلح ڈاکو چار سو تولے سونا اور چالیس لاکھ روپے نقد لوٹ کرلے گے تھے ،ڈاکو گاہک بن کر آئے لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہوگے تھے ،تین ڈاکوؤں کی عمریں پچیس ، پینتیس اور پینتالیس سال تھیں ،تینوں ڈاکو پشتو بول رہے تھے ، مدعی مقدمہ کے مطابق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او شبیر تنولی معطل کر دیا گیا ،تاجروں نے پولیس کے سامنے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے دو روز کی مہلت مانگ لی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں