وزیراعظم عمران خان کی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جمعرات کو اعلی سطح کا اجلاس بلانے کی ہدایت

وفاقی وزیر امین الحق نے کابینہ اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سست روی کا معاملہ اٹھایا بیوروکریسی حکومتی معاملات کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، فیصل واوڈا

منگل 24 نومبر 2020 17:41

وزیراعظم عمران خان کی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جمعرات کو اعلی سطح کا اجلاس بلانے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جمعرات کو اعلی سطح کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور متعدد کی منظوری دے دی گئی ،وفاقی وزیر امین الحق نے کابینہ اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سست روی کا معاملہ اٹھادیا۔

انہوںنے کہاکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ، وزیراعظم صاحب آپ خود معاملات کو دیکھیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کراچی پیکج کی رفتار کو تیز کیا جائے ، کراچی پیکج سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ امین میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ۔وزیراعظم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر جمعرات کو اعلی سطح کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بیوروکریسی کی جانب سے مداخلت کا معاملہ اٹھا دیا۔بیوروکریسی حکومتی معاملات کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، فیصل واوڈا نے کہاکہ حکومتی احکامات کی تعمیل میں رکاوٹ بننے والے بیوروکریٹس کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں