دو تہائی اکثریت مل گئی تو 18ویں ترمیم کی شقیں ختم کردیں گے، وزیر قانون فروغ نسیم

ویں ترمیم کی بعض شقیں نامناسب ہیں، اتحادیوں کا ماننا ہے بعض شقیں اچھی اور بعض نامناسب ہیں ،تبدیل کرنا چاہئے، میڈیا سے گفتگو

منگل 24 نومبر 2020 23:34

دو تہائی اکثریت مل گئی تو 18ویں ترمیم کی شقیں ختم کردیں گے، وزیر قانون فروغ نسیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت مل گئی تو 18ویں ترمیم کی شقیں ختم کردیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت اور اتحادیوں کے پاس نمبر گیم پوری نہیں، نمبرز پورے ہوگئے تو 18ویں ترمیم کی بعض شقیں ختم کردیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی بعض شقیں نامناسب ہیں، اتحادیوں کا ماننا ہے بعض شقیں اچھی اور بعض نامناسب ہیں انہیں تبدیل کرنا چاہئے۔فروغ نسیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھٹو کے 1973 کے آئین کو ختم کرکے 18ویں ترمیم لائی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں