اسپیکر قومی اسمبلی کوکمیٹی کی تشکیل کا کوئی اختیارنہیں ہے، اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے ، شاہد خاقان عباسی

اگرکورونا کی کوئی پالیسی ہے تو اسے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لایا جائے، سابق وزیراعظم کا بیان

منگل 24 نومبر 2020 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے اسپیکرقومی اسمبلی کی کمیٹی میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کواس کمیٹی کی تشکیل کا کوئی اختیارنہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر غیر جانبدار نہیں ہیں۔ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگرکورونا کی کوئی پالیسی ہے تو اسے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں