ْقائد محمد نوازشریف کی والدہ مرحومہ کا جسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا ،مریم اورنگزیب

منگل 24 نومبر 2020 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی والدہ مرحومہ کا جسد خاکی جمعرات کو لندن سے پاکستان روانہ کیاجائیگا اور ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز وتکفین کے لئے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔مرحومہ کا جسد خاکی جمعرات کو لندن سے پاکستان روانہ کیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کاجسد خاکی ہفتے کی صبح لاہور پہنچے گا،نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں