قطر سے افغانستان جانے والی 2 پروازوں کی اسلام آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ

دوحہ سے کابل جانے والی پروازوں نے موسم کی خرابی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی، جہازوں میں افغان سفارت کار موجود تھے

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2020 22:54

قطر سے افغانستان جانے والی 2 پروازوں کی اسلام آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر 2020ء) قطر سے افغانستان جانے والی 2 پروازوں کی اسلام آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی 2 پروازوں نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی شب کو ہنگامی لینڈنگ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے کابل جانے والی پروازوں نے موسم کی خرابی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں جہازوں میں افغان سفارت کار موجود تھے۔ پروازوں میں 5 افغان سفارت کاروں سمیت 8 افغان شہری سوار تھے۔ اسلام آباد میں لینڈنگ کے بعد افغان سفیر نے جہازوں میں موجود کچھ مہمانوں کو اپنے ساتھ لے جانے کی درخواست کی۔ اس صورتحال میں پاکستانی امیگریشن کی جانب سے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت دیے جانے کے بعد جہازوں میں موجود خصوصی مہمانوں کو خصوصی گاڑی کے ذریعے ائیرپورٹ سے افغان قونصل خانے منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں