عمران خان نوازشریف اور آصف علی زرداری کو فون کرلیں تو جلسے موخر ہوسکتے ہیں.اپوزیشن

حکومت نے عوامی اجتماعات کے متعلق فیصلہ کرلیا ہے اگر اپوزیشن جلسے جلوس کرے گی تو قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے .حکومتی ترجمان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 نومبر 2020 11:37

عمران خان نوازشریف اور آصف علی زرداری کو فون کرلیں تو جلسے موخر ہوسکتے ہیں.اپوزیشن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 نومبر ۔2020ء) حزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اپنے جلسے موخر کرنے کیلئے شرط عائد کی ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان نوازشریف اور آصف علی زرداری کو فون کرکے آن بورڈ لیں تو اپوزیشن کے جلسے موخرہوسکتے ہیں . یہ پیشکش پیپلزپارٹی کے راہنما مصطفی نواز کھوکھر نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں کہی ہے ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کوآن بورڈ لینے کیلئے نوازشریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے موخر کر سکتے ہیں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا اگر حکومت اتنی فکر مند ہے تو وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ مولانافضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کریں پیپلزپارٹی راہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ماضی میں ملک کی خاطر مثبت کردار ادا کیا ہے پاک بھارت کشیدگی اور خادم حسین رضوی کے اسلام آباد میں دھرنے کے موقع پر حزب اختلاف نے مثبت کردار ادا کیا تھا.

انہوں نے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی اپوزیشن نے قومی ذمہ داری ادا کی تھی کیا اب وزیراعظم ایک فون بھی نہیں کر سکتے پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ حکومت میں انا کا مسئلہ نہیں اپوزیشن انا پرست ہے. ہمایوں اختر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے عوامی اجتماعات کے متعلق فیصلہ کرلیا ہے اگر اپوزیشن جلسے جلوس کرے گی تو قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے مسلم لیگ( ن) کے راہنما ملک احمد نے کہا حکومت اپوزیشن کے ساتھ کبھی بات نہیں کرے گی وزیراعظم کورونا کے متعلق صرف بیانیہ بنا رہے ہیں ان کے پاس موثر حکمت عملی نہیں ہے.

ان کا کہنا تھا اگر حکومت اتنی فکر مند ہے تو وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ مولانافضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کریں پیپلزپارٹی راہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ماضی میں ملک کی خاطر مثبت کردار ادا کیا ہے پاک بھارت کشیدگی اور خادم حسین رضوی کے اسلام آباد میں دھرنے کے موقع پر حزب اختلاف نے مثبت کردار ادا کیا تھا. انہوں نے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی اپوزیشن نے قومی ذمہ داری ادا کی تھی کیا اب وزیراعظم ایک فون بھی نہیں کر سکتے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں