پاکستان کورونا وائرس پر قابو پانے اور سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک

ورلڈ اکنامک فورم کا ”پاکستان اسٹریٹیجی ڈے“ منانے کا اعلان‘آج وزیراعظم فورم پر دنیا بھر سے آنے والے سوالوں کے جواب دیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 نومبر 2020 11:43

پاکستان کورونا وائرس پر قابو پانے اور سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 نومبر ۔2020ء) عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کاعالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے. پاکستان کورونا پر قابو پاکر سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک بن گیا ہے ورلڈ اکنامک فورم نے”پاکستان اسٹریٹیجی ڈے“ منانے کا اعلان کیا ہے وزیراعظم عمران خان کورونا سے بچاﺅ کی حکمت عملی سے عالمی معاشی فورم کو آگاہ کریں گے.

عالمی فورم نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کورونا سے بچاﺅ کی بہترین حکمت عملی کرنے پر پاکستان کامیابیوں میں سب پر سبقت لے گیا ہے. کورونا وائرس کے خلاف کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم نے آج 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کیا ہے صدر ڈبلیو ای ایف وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو لنک کے ذریعے لائیو انٹرویو بھی کریں گے جس کے دوران دنیا بھر کے سرمایہ کار، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو بھی وزیراعظم عمران خان سے سوال کرسکیں گے.

وزیراعظم بتائیں گے کہ کورونا کے دوران کن پالیسیوں کے سبب پاکستان کا معاشی نقصان کم رہا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں حکومت کی حکمت عملی سے حالات اس قدر بہتر ہوئے کہ کاروبار زندگی کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا. دنیا میں کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان کو سب سے کم اقتصادی ہوا ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈاکنامک فورم کے ساتھ ویڈیو انٹرویو کے دوران مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اور اسد عمر بھی کورونا کے دوران اپنائی گئی حکمت پر اظہار خیال کریں گے.

واضح رہے کہ اسی سال ستمبر میں ماحول دوست پالیسیوں کے اعتراف میںعالمی ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو عالمی چیمپئن فار نیچر قرار دیا تھااس اعزاز کی وصولی کے لیے ورلڈ اکنامک فورم نے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین کو مراسلہ بھی ارسال کیا تھا‘ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے پاکستان کو ملنے والا عالمی اعزاز وصول کریں گے، پاکستان کو عالمی اعزاز کورونا وائرس کے دوران ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا.

خیال رہے کہ کورونا وبا کے دوران حکومت پاکستان نے درخت لگانے کی ہزاروں ملازمتیں دیں بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹک بیگز پر پابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی۔

(جاری ہے)

‘معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین سلیم کا اس بارے میں کہنا تھاکہ پاکستان کو یہ اعزاز کلین گرین پاکستان اور وزیر اعظم کی پالیسیوں کی بدولت ملا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں