وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہو گئے

بدھ 25 نومبر 2020 14:04

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس اور صوبے میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں