ْٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،سابق صدر زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی

بدھ 25 نومبر 2020 14:56

ْٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ،سابق صدر زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) اسلام آبادکی احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ایک روز حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر عرفان بولا اور گواہ عمران محمود عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ایک اور ملزم عبد الغنی مجید کی بھی ایک روز حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کی ہے۔نیب کے گواہ عمران محمود کے بیان پر وکیل ارشد تبریز نے جرح بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں