سابق حکومت نے سی پیک کا پیسہ چھوٹی سوچ کے باعث اورنج ٹرین پر لگایا ، ہم نے مغربی روٹ کو فوقیت دی ، قاسم خان سوری

پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں کر رہا ہے،خطے میں امن اقتصادی ترقی کا باعث بنے گا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا خطاب

بدھ 25 نومبر 2020 15:56

سابق حکومت نے سی پیک کا پیسہ چھوٹی سوچ کے باعث اورنج ٹرین پر لگایا ، ہم نے مغربی روٹ کو فوقیت دی ، قاسم خان سوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے سی پیک کا پیسہ چھوٹی سوچ کے باعث اورنج ٹرین پر لگایا ، ہم نے مغربی روٹ کو فوقیت دی ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین اور پاکستان ہمسائے ہیں ،چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، پاکستانی کاروباری افراد اور طلبہ چین میں کام کر رہے ہیں،چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے باہر لایا،گوادر سی پیک کا گیٹ وے ہے،سابق حکومت نے سی پیک کا پیسہ چھوٹی سوچ کے باعث اورنج ٹرین پر لگایا ،موجودہ حکومت نے مغربی روٹ کو فوقیت دی ،ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک روڈ سے علاقے میں بہت ترقی ہو گی ،کوویڈ 19 کا مقابلہ چین نے کیا یا پاکستان نے کیا ،کورونا کی پہلی لہر سے پاکستان کا روپیہ دس روپے مضبوط ہوا،کوویڈ میں سیمنٹ کا استعمال بڑھ گیا،صنعتی شعبے کی پیداوار بڑھ گئی،حکومت کی کوشش ہے کہ سی پیک کو جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں کر رہا ہے،خطے میں امن اقتصادی ترقی کا باعث بنے گا۔انہوںنے کہاکہ سی پیک سے وہ فوائد لیں گے جو ملک کے مفاد میں ہیں،چین کے نظام جزا و سزا سے سبق سیکھنے کا موقع ہے،بلوچستان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،وزیراعظم نے ہر فیلڈ میں چیلنج قبول کیا اور کامیابی حاصل کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں