ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت

جھوٹے مقدمات اور موسی گیلانی کی گرفتاری پیپلزپارٹی کو ڈرانے اور دباو ڈالنے کی سازش ہے، نفیسہ شاہ

بدھ 25 نومبر 2020 21:52

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے موسی گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات اور موسی گیلانی کی گرفتاری پیپلزپارٹی کو ڈرانے اور دباو ڈالنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملتان جلسے سے قبل پارٹی رہنماوں کے خلاف مقدمات اور موسی گیلانی کی گرفتاری قابل مذمت عمل ہے، جھوٹے مقدمات اور موسی گیلانی کی گرفتاری پیپلزپارٹی کو ڈرانے اور دبائوڈالنے کی سازش ہے، جھوٹے اور من گھڑت کیس میں گرفتار موسی گیلانی کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ پارٹی رہنماوں کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے مقدمات ملتان جلسے کو نہیں روک سکتی، مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کٹھ پتلی حکومت کی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، پیپلزپارٹی نے پہلے ہی انتقامی کارروایوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا، پارٹی رہنماوں کے خلاف مقدمات سے پیپلزپارٹی کے وہ تمام خدشات درست ثابت ہوئے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ نااہل حکومت پارٹی رہنماوں کے خلاف دائر مقدمات فوری واپس لے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں